9 جنوری، 2017، 5:51 PM

پاکستان کا کروز میزائل بابر تھری کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا کروز میزائل بابر تھری کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے آبدوز سے کروز میزائل بابر تھری کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے آبدوز سے کروز میزائل بابر تھری کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بابر تھری کروز میزائل کا تجربہ بحیرہ ہند کے خفیہ مقام پر کیا گیا، جس نے خشکی میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ ایڈوانس اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس کروز میزائل بابر تھری 450 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان نے زمین اور سمندر میں 700 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے کروز میزائل 'بابر ٹو' کا بھی کامیاب تجربہ کیا تھا۔

News ID 1869594

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha